وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے باہر لگائے گئے سیلاب زدگان امدادی کیمپ کا خصوصی دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے باہر لگائے گئے سیلاب زدگان امدادی کیمپ کا خصوصی دورہ


اسلام آباد ( نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور  پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے باہر لگائے گئے سیلاب زدگان امدادی کیمپ کا خصوصی دورہ 

مفتی عبدالشکور نے سیلاب زدگان کے امدادی کیمپ میں کئی روز سے بیٹھے پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتے اور پریوں کے جذبہ کو بھرپور سراہا اور سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) کی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا اور دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔ 

  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی اور میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان سویٹ ہوم اور زمرد خان صاحب کو جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اپنے پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا۔ زمرد خان صاحب انسانیت کی جو بے لوث خدمت کررہے ہیں ایک عظیم انسان ہیں اور میں ان سے بےحد متاثر ہوں۔ بے شک انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے۔
یہ سیلاب زدہ آفت اس قوم کا امتحان ہے اور اصل امتحان ہمارا ہے۔ اس سیلاب کی تباہیوں میں سب سے زیادہ متاثر قبائلی علاقے ہوئے کیونکہ میں خود ایک قبائلی علاقے سے ہوں اور وہاں کے لوگوں کی تکلیف کا بخوبی احساس ہے۔
پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں کہیں بھی ہیں امدادی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اس قوم پر برا وقت آیا پوری قوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی۔
ان مشکل حالات میں بھی پوری قوم اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ! وہ وقت دور نہیں جب ہماری قوم ان حالات کو شکست دے گی۔

اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور صاحب کا جنہوں نے ہمارے امدادی کیمپ میں آکر ہمارا حوصلہ بڑھایا اور ہمارے ساتھ مل کر اس مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان سے اظہار یکجھتی کے لیے پہنچے۔ میں گزشتہ روز ہی سوات کا دورہ کر کے آیا ہوں۔ وہاں سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ ہمارے لوگ بہت تکلیف اور پریشان حال ہیں۔ سیکڑوں قیمتی جانیں چلی گئیں، کھانے کے لیے خوراک نہیں اور پہننے کے لئے کپڑے تک نہیں۔ گھر ڈوب گئے ہیں کچھ بھی باقی نہ رہا اور ہمارے بھائی بہن کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
میں اور میرے یہ بیٹے  سیلاب متاثرین کی آواز اس دن سے اٹھا رہے ہیں جب کوئی ان سیلاب زدگان کی آواز سننے والا نہ تھا۔ ہم نے پاکستان سویٹ ہوم، نیشنل پریس کلب اور پی ایف یو جے کے تعاون سے مل کر ایک مضبوط آواز بن کر اپنے بہن بھائیوں کے لیے صدا بلند کی جس نے پوری قوم کا جگا دیا۔
میرے یہ بیٹے چاروں صوبوں سے یہاں موجود ہیں جو اپنی اپنی زبانوں میں پوری پاکستانی قوم سے اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کے لیے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہمارے سیلاب زدگان بہن بھائی تنہا نہیں ہیں۔
سیلاب کی تباہیوں میں یتیم ہونے والے بچوں کو اپنے سینے سے لگائیں گے، بیوہ ہوجانے والی خواتین کو پناہ دیں گے اور انہیں پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ بنائیں گے۔ ہم نے سیلاب زدگان کی امداد کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی سامان اور راشن پہنچانے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments