نواز شریف اورعمران کے مابین پسِ پردہ روابط کی اطلاعات، فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد : نواز شریف اور عمران خان کے مابین پسِ پردہ روابط کی اطلاعات،فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا ۔سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا مؤقف نہایت غیر مبہم اور دوٹوک ہے، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں، اسکا فیصلہ عوام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے نواز شریف اور عمران کے مابین پسِ پردہ روابط کے معاملے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں لیکن حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا مؤقف نہایت غیر مبہم اور دوٹوک ہے، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں، اسکا فیصلہ عوام کریں گے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
0 Comments