وزیراعظم کی حالیہ سیلاب میں اپنے خاندان کے بیشتر افراد کھو دینے والی خصوصی صلاحیتوں کی حامل بچی سے ملاقات
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے اپنے دورے کے دوران آج ضلع غذر میں سیلاب سے متاثر ہونے والی خصوصی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی بچی سے ملاقات کی جس نے حالیہ سیلاب کے دوران اپنی ماں، 6 بہن بھائی اور دادی کو کھو دیا. وزیراعظم نے بچی کے سر پردست شفقت رکھا اور بچی کے والد کو گلے لگا کر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا.
وزیر اعظم نے بچی سے گفتگو میں کہا کہ آپ کے دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں؛ دکھ اور الم کی اس گھڑی میں پوری قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے.
وزیراعظم نےغذر میں سیلاب متاثرین سے اپنی گفتگو میں بار بار اس بچی کے دکھ اور کرب کا ذکر کیا.
اس موقع پر وزیر اعظم نے بچی کی تعلیم اور علاج کے لیے 50 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا اور ہدایت کی کہ بچی کے نام پر اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے.
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بچی کے علاج کے لیے ہر ممکن وسائل بروے کار لیے جایئں.
0 Comments