نظام عدل نیوز اسلام آباد
اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھانہ رمنا ٹیم کا دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑا ایکشن،
کرنسی ڈبل کرنے کے بہانے رقم لوٹنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار،ہتھیائی گئی رقم 16 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے،مز ید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز کی ہد ایت پر ایس پی صدر نے بر آمد ہو نے والی نقدی اصل مالک کے حوالے کر دی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کی خصوصی ہد ایا ت پر اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف مو ثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے ڈکیتی و چوری و دیگر جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس پی صدر زون کو خصوصی ٹا سک دیا، ان احکامات کی روشنی میں رمنا پولیس ٹیم نے کامیاب کا رروائی کے دوران جدید ٹیکنیکل اورہیومن ریسورسز کی مدد سے تھانہ رمنا کے علا قے میںکرنسی ڈبل کرنے کے بہانے رقم لوٹنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی 16لا کھ برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کی شناخت گلفرار، خرم شہزاد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کی ہد ایت پر ایس صدر کا مر ان عامر نے گزشتہ روز برآمد شدہ نقدی ایک تقریب کے دوران اصل مالک کے حو الے کر دی، مدعی نے چھینی گئی نقدی واپس ملنے پر انتہا ئی خوشی کا اظہا ر کر تے ہو ئے اسلام آ باد کیپیٹل پو لیس کا تہہ دل سے شکر یہ اد ا کیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔
0 Comments