اسلام آباد،سائفر سے متعلق عمران خان کی مبینہ آڈیو کا پارٹ ٹو بھی منظر عام پر آ گیا۔
آڈیو میں عمران خان ، اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ،اعظم خان کی مبینہ گفتگو شامل ہے۔ عمران خان نے کہا اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، ہم تینوں نے اور ایک وہ فارن سیکرٹری نے۔ اس میں ہم نے صرف کہنا ہے کہ جو لیٹر ہے اس کے چپ کر کے منٹس لکھ دیں، امریکا کا نام نہیں لینا۔ یہ اعظم کہ رہا ہے اس کے منٹس بنا لیتے ہیں۔ اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیں۔
اعظم خان نے سوال کیا کہ یہ سائفر 8، 9 کو آیا ہے یا 8 کو آیا ہے جس پر عمران خان نے کہا لیکن میٹنگ 7 کو ہوئی ہے۔ ہم نے امریکنز کا نام لینا ہی نہیں، کسی صورت بھی لیکن ایشو یہ ہے کہ پلیز کسی کے منہ سے ملک کا نام نا نکلے۔
عمران خان نے کہا یہ بہت اہم ہے آپ سب کے لیئے کہ کس ملک سے لیٹر آیا ہے میں کسی کے منہ سےاس کا نام نہیں سننا چاہتا۔
اس عمر نے کہا آپ جان کے لیٹر کہ رہے ہیں ، لیٹر نہیں ہے میٹنگ کی ٹرانسکرپٹس ہیں جس پر عمران خان بولے وہی ہے نا میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ۔ ٹرانسکرپٹ یا لیٹر ایک ہی چیز ہے۔ لوگوں کو ٹرانسکرپٹ تو سمجھ نہیں آنی تھی نا تو آپ پبلک جلسے میں تو یہی کہتے ہیں۔
0 Comments