اسلام آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے مارا گیا
اسلام آباد ،خاتون سے گینگ ریپ اور پولیس حراست سے فرار ہونے والا ملزم فرحان علی پولیس پارٹی پر حملے کے دوران شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ملزم فرحان علی گینگ ریپ ، ڈکیتیوں کے دوران قتل، کم سن بچوں سے بد فعلی جیسے سنگین ایک درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھا ۔
ملزم نے کئی ارکان پر مشتمل اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک گینگ بنا رکھا تھا جو کہ دہشت کی علامت گردانے جاتے ہیں۔ اس گروہ کے باقی ارکان پر پولیس کے چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جلد یہ تمام جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں لائے جائیں گے۔
0 Comments