اسلام آ باد(نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کریک ڈاﺅن جاری
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قتل، اقدام قتل اور چوری کے مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرم سمیت 16 جر ائم پیشہ عناصرگرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ایک اشتہاری مجرم سمیت16 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ بنی گالہ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرم راجہ ظہیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو پسٹل،ایک عدد بارہ بوراور ایک عدد ایس ایم جی گن معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔ تھا نہ پھلگر اں پولیس نے دوملزمان نعمان اور عاطف کو گرفتار کرکے دو پسٹل30 ر معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم سنیل عر ف نیلو کو گرفتار کر کے 1123گر ام ہیروین برآمد کرلی۔ترنول پولیس نے ملزم محمد نسیم کو گرفتار کر کے 1260 گرام ہیروئن برآمد کر لی، کھنہ پولیس نے ملزم عمر خان کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلی۔ کورال پولیس نے ملزم محمد یو سف کو گرفتار کرکے پسٹل9MM معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔کرپا پولیس نے ملزم احسان اللہ کوگرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا،سہالہ پولیس نے دو ملزمان افتخار اور خالد خان کو گرفتار کر کے دو عدد پسٹل30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔نو ن پولیس نے ملزم حسیب حیدر کو گرفتار کر کے پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پانچ مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔
0 Comments