پولیس صحافی ملک احتشام فاروق پر حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پولیس صحافی ملک احتشام فاروق پر حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے

پولیس اسٹیشن صادق آباد کے علاقے میں صحافی ملک احتشام فاروق پر فائرنگ

نامعلوم افراد نے ملک احتشام فاروق پر سامنے سے فائرنگ کی 

احتشام فاروق پر چار فائر کیئے گئے،ایک یا دو گولیاں انہیں لگی ہیں،ڈاکٹرز بینظیر اسپتال راولپنڈی میں انہیں طبی امداد دینے میں مصروف ہیں

ایک یا دو گولیاں احتشام فاروق کے جسم کے نچلے حصے میں لگی،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے مزید تسلی کیلئے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرز 

فائرنگ کرنے والے افراد نے سامنے آ کر فائرنگ کی انہیں پہچان سکتا ہوں۔احتشام فاروق

ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نوجوان صحافی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل وائے جے اے 

آزادی اظہار رائے کو بزور طاقت دبانے کیلئے گھناؤنا فعل کیا گیا جس کی مزمت کرتے ہیں۔سیکرٹری جنرل وائے جے اے


پولیس صحافی ملک احتشام فاروق پر حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے

پولیس کا رویہ انتہائی نامناسب ہے خانہ پوری کیلئے اسپتال آنے کے بعد رفوچکر ہو گئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں

وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ پنجاب آئی جی پنجاب صحافی احتشام فاروق پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیں 

ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نوجوان صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر فورم پر صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے موجود ہے۔

پولیس صحافی پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی تو اس کی ذمہ داری راولپنڈی پولیس پر ہو گی،

نوجوان صحافی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے صحافیوں عبدالرحمن،قاسم منیر اور نعیم منہاس کا مشکور ہوں۔ملک زبیر اعوان سیکرٹری جنرل ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن

Post a Comment

0 Comments