ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

                                                       
       اسلام آ باد(نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین
 کاظمی ) کیپیٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری، جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران15ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ بھاری مقدار میں شراب، متعدد خالی بو تلیں،ڈھکن اور سٹیکرز، چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پریشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 15ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ بھا ری مقدار میں شراب، متعدد خا لی بو تلیں 
،ڈھکن اور سٹیکرز، چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم احتشام کیا نی کو گرفتار کرکے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ترنو ل پو لیس نے ملزم لطیف خا ن کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شالیما ر پولیس نے ملزم سیر ت عثمان کو گرفتار کرکے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، سہا لہ پولیس نے  منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم  یا سر زمان کو گرفتار کرکے 3540گر ام چرس،بھاری مقدار میں شراب، اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،  کھنہ پولیس ٹیم نے ملزمان محمد حما د، مبشر عرفان، بلا ل خا ن، شعیب خا ن، وحید گل، آ صف پر ویز، جما ل خا ن اور وزیرگل کو گرفتار کرکے دو پسٹل، ایک ایس ایم جی گن، دو ائیر گنیں، 4160گر ام چرس، 20لیٹر شراب بر آمد کرلی، کو رال پولیس نے دو ملزمان احسان اللہ اور یعقوب مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60لیٹر معہ 25بوتلیں شراب، متعدد خا لی بو تلیں،ڈھکن اور سٹیکرز برآمد کرلیے، نو ن پولیس نے دو ملزمان فیصل اور پر ویز جو کہ افغا نستا ن کے رہا ئشی ہیں پا کستان میں اپنی رہا ئش سے متعلق کو اجازت نا مہ یا ثبو ت پیش نہ کر سکے کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments