جماعت اہلسنت پاکستان متاثرین سیلاب کے دکھ بانٹ رہی ہے۔ حمزہ مصطفائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جماعت اہلسنت پاکستان متاثرین سیلاب کے دکھ بانٹ رہی ہے۔ حمزہ مصطفائی

جماعت اہلسنت پاکستان متاثرین سیلاب کے دکھ بانٹ رہی ہے۔ حمزہ مصطفائی
جماعت کی مرکزی قیادت اور جماعت کی ضلع اسلام آباد کی  انتظامیہ کا شکریہ مفتی عبدالوکیل اعوان قادری
جماعت اہلسنت پاکستان کی سیلاب زدگان کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں: ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے
نوشہرہ نظام عدل نیوز اسلام آباد 


جماعت اہلسنت پاکستان متاثرین سیلاب کے دکھ بانٹ رہی ہے۔ نیز جماعت اہلسنت پاکستان کی سیلاب زدگان کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلی اول پروفیسر حمزہ مصطفائی اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے مجاہد علی خان نے کیا۔ وہ یہاں نوشہرہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے متصل امن گارڈن کالونی میں سیلاب کے متاثرین سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے نائب امیر مفتی محمد عبدالوکیل اعوان قادری  نے جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے سیلاب زدگان کے دکھ کو محسوس کرتے ہوِئے ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دیا۔ انھوں نے جماعت اہلسنت پاکستان ضلع اسلام آباد اور پاکسلونا کلچرل ایسوسی ایشن سپین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مالی تعاون فرمایا۔ جماعت اہلسنت پاکستان کی طرف سے نوشہرہ کے سیلاب زدگان میں کپڑے، جوتے اور نقدی تقسیم کی گئی۔ قائدین جماعت اہلسنت پاکستان نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
آج جماعت اہلسنت پاکستان کے وفد نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مجاہد علی خان کےڈیرے پر متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ وفد میں نائب امیر جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ، راجہ ریاضت حسین ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان ضلع اسلام آباد، علامہ عبد العتیق ناظم تعلیم و تبلیغ فیڈرل ایریا اسلام آباد، راجہ عامر شہزاد
کنوینئر یوتھ ونگ،  جماعت اہلسنت پاکستان، ضلع اسلام آباد نے شرکت کی۔ جبکہ پروفیسر حمزہ مصطفائی عفی عنہ،
نائب ناظم اعلی اول جماعت اہلسنت پاکستان نے وفد کی قیادت کی۔

جاری کردہ:
راجہ محمد نوید
رابطہ سیکرٹری 
بحالی متاثرین سیلاب مہم

Post a Comment

0 Comments