ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اے سی سیکرٹریٹ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اے سی سیکرٹریٹ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی

اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر  سیکرٹریٹ میاں انیل سعید نے  اشیائے ضروریہ کی  بنی گالہ، پارک روڈ، کُری روڈ اور بحریہ انکلیو روڈ کے مختلف علاقوں میں فروٹ/سبزی کی دکانوں، جنرل سٹورز، چکن ڈیری اور نان شاپس پر قیمتوں کی چیکنگ کے ساتھ  پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال کا بھی معائنہ کیا چیکنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے زائد قیمت، مین روڈ پر عارضی تجاوزات اور ڈی سی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 03 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعددکو خلاف ورزی کرنے پر  قانون کے مطابق وارننگ دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments