اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا۔ صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا
اسرائیلی فوجی حکام نے23 سالہ احمد ایمن عابد اور 22 سالہ عبدالرحمن ہانی عابد پر ملٹری چیک پوسٹ پر اسرائیلی میجر بار فلاح کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق احمد عابد امریکی حمایت یافتہ فلسطینی سکیورٹی سروسز کے انٹیلی جنس آفیسر تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری باربرا لیف نے کہا کہ امریکا کو مغربی کنارے میں سکیورٹی اور اقتصادی حالات پر بہت تشویش ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سکیورٹی تعاون برقرار رہے۔
0 Comments