پاکپتن ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ محنت کار اللہ کا دوست ہے، مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے ور مروجہ قانون کے مطابق اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،، چائلڈ لیبر برداشت نہیں کی جائے گی،مزدورں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں،دوکانوں، فیکٹریوں، شادی ہال، مارکی، مارٹس اور اینٹوں کے بھٹوں پرچائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کی جائے، یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں اے ڈی سی جی صلاح الدین ہا شمی، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد گجر، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ڈپٹی ڈی او پاپولیشن احمد صہیب، اے ڈی لیبر نور الاامین، مراد خاں، ڈپٹی ڈی او بہبود آبادی احمد صہیب، لیبر انسپکٹر رانا شفقت، بھٹہ ایسو سی ایشن کے صدر ادریس ڈوگر، بھی موجود تھے، اے ڈی لیبر نور الاامین نے اجلاس کو بانڈ ڈ لیبر، چائلڈ لیبر، سوشل سیکورٹی کارڈز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی ڈی او پاپولیشن نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی بھٹوں پر سیمینار منعقد کروا رہا ہے اور مزدوروں کو برتھ کنٹرول سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، ڈ پٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ ضلع کی ریونیو حدود میں اینٹوں کے بھٹوں کا سروے کروایا جائے، چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ کیا جائے مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈز بنوانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، اسسٹنٹ کمشنرز متواتر فیلڈ وزٹ کریں اور بانڈ ڈ وچائلڈ لیبر کے سلسلہ میں انسپکشنز کریں۔
0 Comments