اسلام آباد،چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کےلئے پاک فوج تعینات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد،چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کےلئے پاک فوج تعینات

اسلام آباد سید ظاہر حسین کاظمی  

وفاقی حکومت کی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کےلئے پاک فوج اورسول آرمڈ فوسز تعیناتی کی منظوری 

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت سے منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی 

سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔

چہلم امام حسین کے موقع پرپاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ 

پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دینگی ،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 

پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ 

پاک  فوج  سیلاب ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلیے بھی اپنی خدمات دیں گے،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

چہلم امام حسین کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلیے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ 

وزارت داخلہ میں قائم سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اورسیکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا- وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

چہلم کے جلوس ،راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

Post a Comment

0 Comments