راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سی ای او ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس آف ڈیفنس ڈاکٹر سمیر کی ملاقات ہوئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سی ای او ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس آف ڈیفنس ڈاکٹر سمیر کی ملاقات ہوئی

نظام عدل نیوز 
راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سی ای او ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس آف ڈیفنس ڈاکٹر سمیر کی ملاقات ہوئی

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز ال طبیب نے جی ایچ کیو میں  آرمی چیف سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں سمیت امن و استحکام کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈاکٹر سمیر نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور ڈاکٹر سمیر نے سیلاب سے ہوئے مالی و جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈاکٹر سمیر کی کوششوں کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments