حالیہ سیلاب نے پاکستان کے ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حالیہ سیلاب نے پاکستان کے ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی


 
راولپنڈی(    نظام عدل نیوز       )امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کے ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔بستیوں کی بستیاں تباہ و برباد ہو گئی ہیں۔پورے پورے خاندان اور گھرانے سیلابی ریلوں  نے نگل لئے ہیں۔متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لئے پوری پاکستانی عوام کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مریڑ چوک کے قریب الخدمت فاونڈیشن راولپنڈی کے مرکزی امدادی کیمپ کے دورے اور جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔درایں اثنا صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع راولپنڈی چوہدری منیر احمد نے مولانا عبدالحق ہاشمی کو بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک کروڑ روپے نقد اور دوسرا ضروری سامان بھی دیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ،نائب امیر خالد محمود مرزا ،صدر الخدمت فاونڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد، صدر الخدمت پی پی 11 ہارون رشید اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی خدمت ،دیکھ بھال اور امداد کرنے پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے راولپنڈی کی جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے جذبہ خدمت خلق اور متاثرین کی خدمت اور امداد و تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اس بے لوث کام کا اجر و ثواب اللہ تعالیٰ ہی دیں گے۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ  راولپنڈی کے عوام نے جس طرح جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان شا اللہ لوگوں کے دیئے گئے عطیات مکمل حفاظت کے ساتھ متاثرین سیلاب تک پہنچائے جا رہے ہیں۔الحمد للہ ہماری قوم میں زبردست جذبہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments