ٹیکسلا ،واہ کینٹ کے علاقے واہ ماڈل ٹاؤن میں کم سن بچےپر آوارہ کتے کا حملہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ٹیکسلا ،واہ کینٹ کے علاقے واہ ماڈل ٹاؤن میں کم سن بچےپر آوارہ کتے کا حملہ

ٹیکسلا ،

ٹیکسلا ،واہ کینٹ کے علاقے واہ ماڈل ٹاؤن میں کم سن بچےپر آوارہ کتے کا حملہ

واہ کینٹ کے علاقے واہ ماڈل ٹاؤن میں کم سن بچے ماذن علمیر پر آوارہ کتے کا حملہ ،بچے کی حالت تشویشناک  ۔کینٹ بورڈ انتظامیہ اس سے قبل شہر سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کر چکی ہے لیکن کتوں کے تحفظ کی ایک نان پرافٹ تنظیم کی بانی صائقہ یاسین نامی خاتون جو" سیو سٹرے ڈاگز"تنظیم کی روح رواں ہیں نے اپنے شریک مدعی امجد ضیاء کے ہمراہ عدالت سے آوارہ کتوں کے قلع قمع سے متعلق کینٹ بورڈ انتظامیہ کو بےبس کر رکھا ہے،کتے شہر بھر میں شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن چکے ہیں حتیٰ کہ واہ کینٹ بورڈ کے سامنے دندناتے پھرتے ہیں کہ اب بتاؤ ہماری جان قیمتی ہے یا انسانوں کی؟ کینٹ بورڈ واہ کے خلاف یہ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں   زیر سماعت ہے حکم امتناعی کے باعث کینٹ بورڈ انتظامیہ حملہ آور کتوں کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے تک کارروائی کرنے کی مجاز نہیں ،عوام کا کہنا ہےنہایت افسوس ناک صورتحال ہے کہ کہ انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے اس طرح کوئی مدعی نہ بن سکا لیکن کتوں کی تحفظ کا قدر ضروری ہو گیا

Post a Comment

0 Comments