نجی ہسپتال انتظامیہ سے لیڈی ڈاکٹر کا تنازعہ افہام و تفہیم سے حل متعلقہ افسران کو چارج شیٹ اور لیڈی اے ایس آئی بنی کو معطل کر دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نجی ہسپتال انتظامیہ سے لیڈی ڈاکٹر کا تنازعہ افہام و تفہیم سے حل متعلقہ افسران کو چارج شیٹ اور لیڈی اے ایس آئی بنی کو معطل کر دیا گیا


راولپنڈی نظام عدل نیوز 
  ڈاکٹر مدیحہ کا ہسپتال انتظامیہ سے تنازعہ راولپنڈی پولیس نے افہام و تفہیم سے حل کروا دیا،  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع الفلاح ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کا ہسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے پر معاملہ شدت اختیار کر گیا، جس پر انہوں نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی لیکن پولیس سٹیشن میں تعینات اے ایس آئی خان محمد نے خاتون ڈاکٹر کو  لیڈی پولیس کے بغیر  تفتیش کی جس کی شکایت اعلیٰ پولیس افسران کو کی گئی جس پر ایس پی آپریشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی بابر جوئیہ کو  تمام معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا، جس کے بعد ڈاکٹر مدیحہ اپنے بھائی کے ہمراہ میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں ایس پی راول کے دفتر میں پیش ہوئیں مدعیہ کا موقف سننے کے بعد ایس پی راول بابر جوئیہ نے متعلقہ اہلکاروں کو چارج شیٹ کرتے ہوئے ڈویژن کے تمام ایس ایچ او کو ہدایت جاری کی کہ کسی بھی فیمیل اپلیکینٹ کو بغیر لیڈی آفیسر کوئی تفتیشی افسر اٹینڈ نہیں کرے گا بعد ازاں ایس پی راول نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایس ایچ او بنی ندیم کو فوری انکوائری مکمل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دیا جس پر  ڈاکٹر مدیحہ ایس ایچ او بنی کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنا مدعا بیان کیا تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او بنی نے کاروائی کا آغاز کیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے مذکورہ ڈاکٹر سے اپنے نامناسب رویہ پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

Post a Comment

0 Comments