مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس کی سماعت میں جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس سننے سے معذرت کر لی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس کی سماعت میں جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس سننے سے معذرت کر لی

 مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس کی سماعت میں جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس سننے سے معذرت کر لی

مریم نواز پاسپورٹ واپسی کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس باقر علی نجفی کے سربراہی میں دو رکنی بینچ کے دوسرے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ فاضل جج نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث درخواست نہیں سن سکتا۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔ کیس دوسرے بنچ میں لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی۔  26 اپریل کو مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے سماعت سے معذرت کے بعد 3 بینچز تحلیل ہوئے تھے

Post a Comment

0 Comments