مسافر نے اچانک جہاز کی کھڑکی کے شیشے پر لات دے ماری
پی آئی اے کی پشاور سے دبئی کی پرواز میں مسافر کی حرکتوں نے پی آئی اے عملے اور مسافروں کو پریشان کردیا
پی کے 283 کے مسافر اسامہ عبداللہ نے لات مار کر جہاز کی کھڑکی کا شیشے کو نقصان پہنچایا
مسافر پی آئی اے فضائی میزبانوں سمیت مسافروں کو بھی شور شرابے سے مسافرون کو بھی پریشان کرتا رہا
جہاز کا کیبن کریو ہنگامی بنیاد پر اس مسافر کے پاس پہنچا اور اس کو روکنے کی بھرپور کوشش کی،مسافر نے کیبن کریو عمران جاوید کیبن پر اٹیک کرنے کی کوشش کی، ترجمان
جہاز کے سینئر پر سر نے پیش آنے والے واقعے کی تمام تفصیلات سے پائلٹ ان کمانڈ کو اگاہ کیا، ترجمان پی آئی اے
جہاز کے کپتان نے فوری طور پر وائیلنٹ پیسنجر کو قابو کرنے کے ہدایات جاری کیے، ترجمان پی آئی اے
اسی دوران اس مسافر نے جہاز کے ونڈو پر زور سے لات ماری جس سے ونڈو کا شٹر کو نقصان ہوا، ترجمان پی آئی اے
تمام تر کوششوں کے بعد آخرکار ایوی ایشن کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق اس مسافر کے ہاتھ اور پیر باندھے گئے جس کے بعد مسافر کو قابو میں رکھا گیا، ترجمان پی آئی اے
دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے کپتان نے دبئی ایئرپورٹ پر موجود سیکیورٹی اسٹاف کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا ترجمان پی آئی اے
دبئی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر موجود سکیورٹی اسٹاف نے متعلقہ مسافر کو گرفتار کرلیا، ترجمان پی آئی اے
تمام جانچ پڑتال کے بعد اگلے دن اس مسافر کو دبئی سے پشاور کی فلائٹ پر واپس ڈی پورٹ کردیا، ترجمان پی آئی اے
0 Comments