اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کامنشیا ت و شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کامنشیا ت و شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن


                      
اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کامنشیا ت و شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 


اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کامنشیا ت و شراب فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ،
 مختلف کا رروائیوں کے دوران 17 ملزمان گرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے3530گرام ہیروئن،2460گرام چرس،01عددآٹومیٹک رائفل،04تیس بور پسٹل،دو 9mmپسٹل معہ ایمونیشن اور02ہینڈ گرینڈ برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں کرتے ہوئے17جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے3530گرام ہیروئن،2460گرام چرس،01عددآٹومیٹک رائفل،04تیس بور پسٹل،دو 9mmپسٹل معہ ایمونیشن ،ایک خنجر اور02ہینڈ گرینڈ بر آمد کر لئے گئے، تھانہ سنگجانی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانی پیٹرول فروخت کرنے میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت احسان اللہ، محمد رفیق، حمزہ اور محمد ندیم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو تیس بور پسٹل معہ ایمونیشن اور 49لیٹر پیٹرول بر آمد کرلیا،تھانہ کرپا پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان حضرت بلال، مدثر یوسف اور وحید اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2880گرام ہیروئن ،01تیس بور پسٹل معہ ایمونیشن اور 30لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور ترنول پولیس نے دوران چیکنگ دو منشیا ت فروشوں بلاور خان اور محمد ناصر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 1400گرام ہیروئن اور1050گرام چرس بر آمد کرلی، تھانہ سبزی منڈی اور نون پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان بابر علی اور عبدالرحمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2300گرام چرس اور 110گرام آئس بر آمد کرلی،تھانہ کورال اور سہالہ پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والے دو ملزمان وارث خان اور بخت شیر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک آٹومیٹک رائفل گن ،ایک تیس بور ،9mmپسٹل ،دو عدد ہینڈ گرینڈ اور ایک خنجر بر آمد کر لیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھانہ بنی گالا اور ترنول نے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جبکہ تھانہ کوہسار اور رمنا نے دو عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں"پکار- 15پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments