عمران خان کے سوا کالا باع ڈیم کوئی نہیں بنا سکتا ,وزیر اعلی چودھری پرویز

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عمران خان کے سوا کالا باع ڈیم کوئی نہیں بنا سکتا ,وزیر اعلی چودھری پرویز

 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا گجرات کے ظہور الہی سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب 
عمران خان کے سوا کالا باع ڈیم کوئی نہیں بنا سکتا ,وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی
عمران خان ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں - چودھری پرویز الٰہی 
عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے اور پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے -چودھری پرویز الٰہی 
سب مل کر عمران خان کی صحت اور عمردرازی کے لئے دعا کریں - چودھری پرویز الٰہی 
گجرات کی دھرتی وفا کی سرزمین ہے - چودھری پرویز الٰہی 
گجرات میں سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں، کوئی جنگ ایسی نہیں جس میں اس دھرتی کے سپوتوں نے جام شہاد ت نوش نہ کیا ہو - چودھری پرویز الٰہی 
عمران خان کو یونیورسٹی آف گجرات بھی لے کر جاؤں گا- چودھری پرویز الٰہی 
گجرات یونیورسٹی کے 17 ہزار طلبہ میں  10ہزار طالبات ہیں - چودھری پرویز الٰہی 
آج گجرات کی بچیاں پڑھ کر خاندانوں کی اچھی تربیت کر رہی ہیں - چودھری پرویز الٰہی 
حمزہ نے کہا کہ ہم نے لیپ ٹاپ دیا، ہمیں الیکشن میں یاد رکھیں - چودھری پرویز الٰہی 
گجرات یونیورسٹی کی طالبات نے حمزہ کو کہا کہ جس نے یونیورسٹی بنائی اسے کیوں نہ یاد رکھیں -چودھری پرویز الٰہی 
تعلیم اور روزگار ہی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے - چودھری پرویز الٰہی 
عمران خان کے آنے کی خوشی میں گجرات میں بہت بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے - چودھری پرویز الٰہی 
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے گجرات میں بہت بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ فنکشنل ہو چکی ہے -  چودھری پرویز الٰہی 
فین، فرنیچر اور برتن سازی وغیرہ میں گجرات انڈسٹری کو لیڈ کر رہا ہے -  چودھری پرویز الٰہی 
گجرات اوورسیز پاکستانیوں کا گڑھ ہے -  چودھری پرویز الٰہی 
عمران خان گجرات سے الیکشن لڑ کر دیکھیں، ووٹ ختم نہیں ہوں گے-  چودھری پرویز الٰہی 
وزیر آباد کارڈیالوجی شہباز شریف نے بند کر دیا، عمارت تیار تھی، سٹاف نہیں تھا- چودھری پرویز الٰہی 
شہباز شریف مجھ سے دشمنی کر لو، دل کے مریضو ں سے دشمنی نہ کرو- چودھری پرویز الٰہی 
وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو 5 سو بیڈ کاجدید ترین ہسپتال بنائیں گے - چودھری پرویز الٰہی 
دل کے امراض کا بہترین علاج وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہو گا -  چودھری پرویز الٰہی 
بچوں کے ہارٹ آپریشن کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں، وزیر آباد میں ہوں گے-  چودھری پرویز الٰہی 
سیلاب میں تباہی ہوئی تو میں سب سے پہلے وہاں پہنچا، عمران خا ن بھی جائیں گے-  چودھری پرویز الٰہی 
عمران خان سیلاب میں انتھک کام کرنے والی ریسکیو ٹیموں کو شاباش دیں گے -  چودھری پرویز الٰہی 
تحصیلوں میں ریسکیو پہنچ چکی اب چھوٹے شہروں اور قصبات میں بھی ریسکیو 1122 شرو ع ہو گی- چودھری پرویز الٰہی 
سب سے کم ڈیم پاکستان میں ہیں، کالا باغ ڈیم سے بجلی اور پانی دونوں ملیں گے -چودھری پرویز الٰہی 
مونس الٰہی نے ڈیم کے لئے بہت کام کر رکھا ہے - چودھری پرویز الٰہی  
ٹیلی تھون میں لوگوں نے عمران خان پر پیسہ نچھاور کیا - چودھری پرویز الٰہی 
پی ڈی ایم ٹیلی تھون کرے تو لوگ پیسے نہیں جوتے بھیجیں گے-  چودھری پرویز الٰہی 
موثر مانیٹرنگ سسٹم کی وجہ سے سیلاب فنڈ میں گھپلے کا کوئی امکان نہیں - چودھری پرویز الٰہی 
گجرات کے تاجر اور صنعتکار آگے بڑھ کر کار خیر میں حصہ لیں - چودھری پرویز الٰہی 
ڈٹ کر کھڑے رہنے پر حسین الہی کا شکریہ ادا کرتا ہوں - چودھری پرویز الٰہی 
جلسہ میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت پر خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں - چودھری پرویز الٰہی

Post a Comment

0 Comments