ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی نے خفیہ اطلاع پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ریڈنگ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوک یادگار پشاور سے ملزم محمد رضوان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور 56 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج کر لیے گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 گزشتہ دو دنوں کے دوران ایف آئی اے کے پے زون نے ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 10 سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس میں 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپوں کے دوران کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کو بر آمد کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے

Post a Comment

0 Comments