اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ڈکیتوں اور موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ڈکیتوں اور موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
                            
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ڈکیتوں اور موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن جاری،
 تھانہ نون اور شہزاد ٹاﺅن پولیس ٹیموں کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری اورشہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو گینگز کے چار ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے چار مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی، مو بائل فون اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او شہزاد ٹاون کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر وئے کا ر لا تے ہوئے ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث گینگ کے دوارکان گرفتار کرلیے،ملزمان کی شناخت محمد شامیر اور اسباط کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر لا کھو ں روپے ما لیت کے تین مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے، جبکہ ایس ایچ او نو ن کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے شہریو ں سے گن پو ائنٹ پر نقدی، مو بائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث د و رکنی نومی ڈکیت گینگ کوگرفتا ر کر لیا، ملزمان کی شناخت نعمان عرف نومی اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن، چھینی گئی نقدی و موبائل فونز برآمدکر لئے گئے، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی مسروقہ پایا گیا ،ملزمان نے دوران ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹیموں کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے شاباش دی اور تما م زونل افسران کو مزید ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کر یک ڈاؤن کو مزید تیز اورموثر بنایا جائے اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکریں اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنائیں۔

Post a Comment

0 Comments