کوٹلی ستیاں ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی کاوشوں سےحکومت پنجاب کی طرف سے پی پی چھ کے لیے سڑکوں کا تاریخی پیکیج دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی کاوشوں سےحکومت پنجاب کی طرف سے پی پی چھ کے لیے سڑکوں کا تاریخی پیکیج دیا گیا

کوٹلی ستیاں 
ایم پی اے میجر لطاسب ستی کی کاوشوں سےحکومت پنجاب کی طرف سے پی پی چھ کے لیے سڑکوں کا تاریخی پیکیج  دیا گیا جس میں مری یہ پروجیکٹ ایکسپریس وے کو پرانے جی ٹی روڈ سے ملانے کے لیے مری شہر کا سفر آدھا گھنٹہ کم کرنے کے لیےاور نتھیا گلی کی ٹریفک کو مری شہر اور کلڈنہ داخلے بغیر ایکسپریس وے تک لانے کا ایک تاریخی میگا پروجیکٹ ہو گا 
مری ایکسپریس وے بوستال موڑ سے لارنس کالج اور پرانے مری روڈ بانسرہ گلی تک ملانے کیلئے نئی بائی پاس روڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ دیے گے
 پرانے مری روڈ سے (بانسرہ گلی تا باڑیاں روڈ)،پٹھلی گلی.کیاری چبگراں روڈ تا رتی گلی بائی پاس نئی روڈ کی تعمیر کیلئے 72 کروڑ  کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ کے لیے بنائی جانے والی ٹورزم ہائی وے کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والے دو بڑی سڑکوں کو کارپٹ کر کے ٹورزم کاریڈور کو مکمل کرنے کا بڑا منصوبہ دیا گیا:راولپنڈی لہتراڑ کوٹلی ستیاں روڈ کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ۔راولپنڈی چراہ تا کرور کوٹلی ستیاں روڈ کی کارپٹنگ اور مرمت کیلئے 1 ارب 23 کروڑ 22 لاکھ کی لاگت سے پری کوالیفیکشن نوٹس جاری کردیے گئے۔

Post a Comment

0 Comments