کوٹلی ستیاں ،استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں کرل میں شریف میں چو تھی سالانہ عظیم الشان محفل میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ،استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں کرل میں شریف میں چو تھی سالانہ عظیم الشان محفل میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم کا انعقاد

کوٹلی ستیاں ،استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں کرل میں شریف میں چو تھی سالانہ عظیم الشان محفل میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم کا انعقاد

 آ پ صلی اللہ و علیہ وسلم کو دنیا میں رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا عشق مصطفےٰ صلی اللہ و علیہ وسلم  کا دعویٰ کرنے والوں کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ خوش اخلاق اور رحم دل ہونا چاہیے، پروفیسر علامہ علی اختر اعوان

کوٹلی ستیاں (نظام عدل نیوز  نوید ستی سے ) استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں کرل شریف میںعلامہ پیر محمود ظہیر قادری سجادہ نشیندربار عالیہ کرل شریف چوتھی سالانہ عظیم الشان محفل میلادالنبی  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی  محفل زیر نگرانی نمبراد نثار احمد اور دیگر انتظامیہ کمیٹی محمد عطار ستی،اویس ستی،عاقب ستی،صارم ستی،عمیرستی،منیب ستی،ظفر ستی،حامد ستی ہوا  محفل میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری سیف اللہ  نے حاصل کی جبکہ خصوی نعت احمد نواز قادری نے پیش کی  جبکہ دیگر ثنا خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم صارم ستی ، ذیشان ستی ، اور حافظ خیام نے بھی نعت رسول مقبول صلی اللہ و علیہ وسلم پیش کیں مہمان گرامی میں علماے کرام صاحبزادہ علامہ مبشر قادری علامہ تنویر قادری ،  علامہ عامر محمودضیائی ،علامہ توصیف قادری ،و دیگر نے شرکت کی  انہوں نے  محفل پاک میں شرکت کرنے پر علماء کرام، ثناء خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور محفل کے اختتام پر لنگر مصطفوی تقسیم کیا گیا
محفل میں کثیر تعداد میں دیگر  علماے کرام و ثناء خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم نے  بھی شرکت کی جبکہ معروف عالم دین پروفیسر علامہ علی اختر  اعوان نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ آ پ صلی اللہ و علیہ وسلم کو دنیا میں رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا اور مخلوق پر احسان عظیم کیا گیا میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا احساس لے کر آتا ہے میلاد کا سب سے بڑا پیغام محبت، امن اور سلامتی ہے محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے باعث انسانیت کو جینے کا سلیقہ نصیب ہوا۔ کائنات کے وجود کی رونق آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے باعث ہے۔ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق کی بحالی میں ہے اور اس تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے ماہ میلاد سے بڑھ کر کوئی مہینہ نہیں ہو سکتا۔ گلی گلی، قریہ قریہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار ہونا چاہیے۔ گھروں میں چراغاں کریں اور محافل میلاد کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر شعور و آگہی کا نور دینے والے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا مہینہ آ گیا ہے۔ اس ماہ کو دیوانہ وار خوشی کا اظہار کرکے اللہ کی عظیم نعمت پر شکر کریں مزید کہا کہ اللہ والے وہ ہوتے ہیں جنھیں دیکھ کر خدا یاد آ جائے اور انہیں  بندے کے بارے میں علم ہو اور لوگوں کی ضروریات کو سمجھتےہوں اور ضرورت کا سامان بھی ہو اور دینے کی اتھارٹی بھی رکھتےہوں اور عشق مصطفےٰ صلی اللہ و علیہ وسلم کا دعویٰ کرنے والوں کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ خوش اخلاق اور رحم دل ہونا چاہیے اور ہمیں بھی ہر روز رات جو سوتے وقت  یہ سوچنا ہو گا کہ ہم نے کون سا نیکی کا عمل کیا ہے ہمارا دین یہی ہے کہ مخلوق خدا کی بھلائی اور خدمت میں اپنی زندگیاں گزاریں اسی میں ہماری فلاح ہے۔

Post a Comment

0 Comments