اسلام آباد ، خاتون جج سے متعلق الفاظ پر گہرا افسوس ہے،عمران خان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ، خاتون جج سے متعلق الفاظ پر گہرا افسوس ہے،عمران خان


 


اسلام آباد ، سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے خاتون جج سے متعلق الفاظ پر گہرا افسوس  ہے،عمران خان 


اسلام آباد ، سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے خاتون جج سے متعلق الفاظ پر گہرا افسوس ہے

عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا ۔ جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے الفاظ سے اگر خاتون جج کی دل آزاری ہوئی تو اس پر افسوس ہے۔ اپنے الفاط پر خاتون جج سے پچھتاوے کا اظہار کرنے پر بھی شرمندگی نہیں ہو گی۔ انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ بشمول ماتحت عدلیہ کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ خاتون ججز کی اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ میں زیادہ سے زیادہ بھرتی کا حمایتی ہوں۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہائیکورٹ میں شہباز گل کیس کی اپیل زیرالتواء ہے۔ مجھے لگا کہ ماتحت عدالت نے جسمانی ریمانڈ دیدیا تو بات وہاں ختم ہو گئی۔ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسے معاملات میں انتہائی احتیاط سے کام لوں گا۔ کبھی ایسا بیان دیا نہ مستقبل میں دوں گا جو کسی عدالتی زیر التوا مقدمے پر اثر انداز ہو۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری اور میرے کیس کی نوعیت الگ ہیں ۔ طلال چوہدری نے بیان پر کبھی کوئی افسوس ظاہر نہیں کیا تھا۔ شہباز گل پر ٹارچر کی خبر تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر آئی۔ جو ویڈیوز آئیں ان میں شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری تھی ۔

عمران خان نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ عدالتی کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے یا انصاف کی راہ میں رکاوٹ کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ میری وضاحت کو منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments