اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری،


       
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری،
 مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات و شراب فروشوں سمیت 14جرائم پیشہ عناصرگرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 05مسروقہ موٹرسائیکل، 180لیٹرشراب، 2720گر ام ہیروئن، 1110گرام چرس اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران15جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل، شراب، منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ سیکر ٹریٹ پولیس ٹیم نے مو ٹرسائیکل چوری، منشیات وشراب فروشی ودیگر جرائم میں ملوث پا نچ ملزمان داو¿ عبا سی، انتظا ر خا ن، امجد ظفر اور انتظا ر کو گرفتار کر کے لا کھوں روپے مالیت کے چار مسروقہ مو ٹرسائیکل،250بوتلیں شراب، 1200گرام ہیروئن اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ دو پسٹل 30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیے گئے، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم محمد منیر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 180لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھانہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم شیر علی کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1110گر ام چرس برآمد کرلی، شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم اسبا ط کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیا، کر پا پولیس نے ملزم محمد یو نس کو گرفتار کرکے 1520گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں"پکار"15-پراطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments