ہم ذاتی طور چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت کو ایک پیج پر دیکھنا چاہتے ہیں ،رضوان صادق خان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ہم ذاتی طور چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت کو ایک پیج پر دیکھنا چاہتے ہیں ،رضوان صادق خان



اسلام اباد نظام عدل نیوز 

 پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام اباد کے صدر رضوان صادق خان نے کہا ھے کہ کارکن چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الہی کے اختلاف سے خوش نہیں ہیں ہم نے اپوزیشن میں متحد رہ کر حالات کا مقابلہ کیا جبکہ آج اقتدار میں قیادت بھی تقسیم ، انسان جس کشتی پر سوار ہوتا ہے اس کی خیر مانگتا ہے  ہم ذاتی طور چوہدری برادران کو ایک پیج پر دیکھنا چاہتے ہیں  اتوار کو اپنے انٹرویو میں رضوان صادق خان کا کہنا تھا  پاکستان کی سیاست میں کئی دہائیوں تک اہم کردار ادا کرنے والے گجرات کے چوہدری خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں جنکا جلد خاتمہ ضروری ھے اس کی وجہ سے  پاکستان  کی  سب سے وفادار جماعت  مسلم لیگ ق  بھی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ان کے بقول لگتا یوں ہے کہ چوہدری خاندان کی تقسیم کے اثرات گجرات کی سیاست پر بھی پڑیں گے اور اس بات کا امکان بڑھ رہا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں اسی خاندان کے افراد ہی آمنے سامنے ہوں گے۔چوھدری خاندان پاکستان کی سیاست میں وضعداری اور روایات کا امین ھے اس کے مہلک اثرات سامنے آئینگے۔ چوہدری خاندان کے اختلافات ھم سب کے لئے بھی بہت دکھ اور تکلیف کا باعث ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا چوہدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الہی کارکنوں کیلے دو آنکھوں کی طرح کی طرح ھیں ھم دونوں کی سلامتی چاھتے ھیں۔ حمزہ شہباز کی حمایت میں لکھے جانے والے چوہدری شجاعت کے خط  کی میں حمایت نھی کرتا یہ بھت بڑا المیہ ھے ۔ جبکہ چوھدری سالک حسین پر اصف علی زرداری سے ڈالر لینے کے الزام بھی مسترد کرتا ھوں ۔ کوئی مائی کا لال چوھدری سالک حسین کو نھی خرید سکتا۔ چوھدری خاندان چوھدری ظہور الہی اور چوھدری منظور الہی کے دور سے پاکستان کی سیاست میں منفرد مقام اور شناخت رکھتا ھے ۔ پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے مشن کیلے چوھدری ظہور الہی کی خدمات تاریخ کا حصہ ھیں مشترکہ دوستوں اور فیملی کو ایسا کردار ادا کرنا چاھیے کہ حالات  پوائینٹ آف نو ریٹرن تک  نہ پہنچیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا چوھدری ظہور الہی اور چوھدری منظور الہی کی سیاسی پارٹنر شپ اخری سانس تک چلتی رھی ۔ اسی طرح چوھدری پرویز الہی اور چوھدری ظہور الہی نے بھی شاندار اننگ کھیلی دونوں بھائی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کے عہدوں تک پہنچے حالیہ رنجش بھی ختم ھو یہ اتحاد تیسری نسل کو منتقل ھو چوھدری سالک حسین اور چوھدری مونس الہی دونوں بھائی خاندان ، جماعت اور کارکنوں کو اکھٹا کرکے اگئے بڑھیں 

Post a Comment

0 Comments