وفاقی دارلحکومت میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی دارلحکومت میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری


اسلام آباد(نظام عدل نیوز  )کیپیٹل پو لیس تھانہ بنی گا لہ ٹیم نے انتہائی اہم  مقدما ت میں ملو ث انتہائی خطرناک اشتہا ری مجرم کوگرفتار کر لیا، گرفتار مجرم کے قبضے سے ایک عدد کلا شنکو ف، ایک عدد رپیٹر بارہ بور گن، ایک عدد پسٹل 9MM معہ ایمو نیشن برآمد ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے،مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ روزتھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیم نے ایک کامیاب کا رروائی کے دوران اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم احتشام کیانی ولد وحید کیا نی کو گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم کے قبضے سے ایک عدد کلا شنکوف، ایک عدد رپیٹر بارہ بو ر گن، ایک عدد پسٹل 9MM معہ ایمو نیشن برآمد کرکے تھا نہ بنی گا لہ میں مقدما ت درج کرلیے گئے، مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے تما م افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور ان کو گرفتاری کو یقینی بنا ئیں، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

Post a Comment

0 Comments