نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
جماعت اہلسنت اسلام آباد کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کے لئے امدادی کارروائیاں زور وشور سے جاری ہیں ، آج جماعت کے صوبائی امیر علامہ پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی کی قیادت میں جماعت کے مرکزی دفتر (نور کیش اینڈ کیری) بالمقابل نیول اینکریج گیٹ سے امدادی قافلہ برائے راجن پور و مضافات روانہ ہوا، خواجہ غریب نواز ٹرسٹ گلبرگ گرین اور محفوظ شہید فاؤنڈیشن نے بھی اپنا امدادی سامان جماعت اہلسنت پاکستان کے حوالے کیا ہے، جماعت کے امدادی کیمپ میں کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، علاقے کے ہر خاص و عام نے ، ہر تنظیم نے اور نجی سکولوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور مثالی جذبے کے ساتھ ہر چھوٹے بڑے نے کاموں میں حصہ لیا
0 Comments