ڈینگی ٹیسٹ کروانے کے لئے مریضوں کی سہولت کےلئے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈینگی ٹیسٹ کروانے کے لئے مریضوں کی سہولت کےلئے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

ڈینگی ٹیسٹ کروانے کے لئے مریضوں کی سہولت کےلئے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ 

اسلام آباد میں سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیویٹ لیبارٹریوں میں بھی ڈینگی ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں ۔ 

گورنمنٹ سرٹیفائیڈ ڈینگی کا ٹیسٹ پولی کلینک، این آئی ایچ اور پمز میں کیا جارہا ہے۔

پرائیویٹ ہسپتالوں میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال ، اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور ایڈوانس ہسپتال میں ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ 

ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت مختلف لیبارٹریوں میں موجود ہے۔ 

آئ ڈی سی، چغتائی , نایاب ، ایکسل، میٹروپول، سٹی، آغا خان اور شوکت خانم لیبارٹریوں میں ڈینگی کے خدشہ کی صورت میں ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں ۔ 

یہ تمام لیبز اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹنگ اتھارٹی سے سرٹیفائییڈ ہیں۔

اہلیان اسلام آباد سے گزارش ہے کہ اگر انکو ڈینگی کا خدشہ ہے تو وہ درج بالا لیبز سے ہی ڈینگی کا ٹیسٹ کروائیں۔

Post a Comment

0 Comments