غریب چوری کرے تو جیل میں، طاقت ور چوری کرے تو اسے این آر او مل جاتا ہے۔عمران خان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

غریب چوری کرے تو جیل میں، طاقت ور چوری کرے تو اسے این آر او مل جاتا ہے۔عمران خان

غریب چوری کرے تو جیل میں، طاقت ور چوری کرے تو اسے این آر او مل جاتا ہے۔عمران خان

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے غریب چوری کرے تو جیل میں، طاقت ور چوری کرے تو اسے این آر او مل جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا بڑے بڑے ڈاکوؤں کو این آر او دیا گیا۔ ڈیل کرکے ان کے کیسز ختم کیے گئے۔ 10 سال ملک کو لوٹا، چار گنا قرضہ چڑھا دیا، پھر ڈیل کرکے این آر او لے لیا۔ اس حکومت کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔ جب کال دوں گا اس کے بعد واپسی نہیں ہو گی۔

عمران خان نے کہا مریم کہتی ہیں میرے پاس لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ 10 سال ملک کو لوٹا، چار گنا قرضہ چڑھا دو، پھر ڈیل کرکے این آر او لے لو۔ قوم آج بدترین مہنگائی میں ڈوب رہی ہے۔ 1100 ارب روپے ان کی جیب میں گیا ہے۔ اپنے آپ کو بچانے کے لیے انہوں نے قانون پاس کیا۔ این آر او لے کر بھی مریم نواز پیسہ بنانے میں لگی ہوئی ہیں۔ حکومت کے خلاف اکیلے بھی نکلنا پڑے نکلوں گا۔ مجھے جیل کا خوف ہے نہ اپنی جان کی فکر ہے۔ اس حکومت کو کبھی قبول نہیں کروں گا۔

Post a Comment

0 Comments