اسلام آباد کیپیٹل پولیس سی آئی اے ٹیم کی بڑی کارروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس سی آئی اے ٹیم کی بڑی کارروائی


           نظام عدل نیوز اسلام آباد سید ظاہر حسین کاظمی 
 اسلام آباد کیپیٹل پولیس سی آئی اے ٹیم کی بڑی کارروائی۔
تھانہ کھنہ کے علاقہ برما ٹاؤن میں شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،جعلی شراب فیکٹری پر چھاپے کے دوران بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ و اشتہاری منشیات فروش سمیت دو ملزمان گرفتار، 08عدد کین، 240 لیٹر شراب، 200بوتل جعلی شراب، آلات تیاری شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سی آئی اے پولیس ٹیم نے ہیومن ریسورسزکی بنیادوں پر تھانہ کھنہ کے علاقہ برما ٹاﺅن میں شراب فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی جعلی فیکٹری پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ و اشتہاری منشیات فروش سمیت دو ملزما ن گرفتارکر لئے گئے، ملزمان کی شناخت ساجد سہیل ولد بوٹا مسیح اور آصف میسح ولد مہنگا مسیح کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ٹیم نے چھاپے کے دوران فیکٹری سے 08عدد کین ،240لیٹرشراب ، 200بوتل جعلی شراب، آلات تیاری شراب ،7 توڑ ے ، 350خالی بوتلیں، سٹکرز، ڈھکن وغیرہ برآمدکر لئے گئے،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments