اسلام آباد سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سینئر حکام کے وفد کی وزارت داخلہ آمد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سینئر حکام کے وفد کی وزارت داخلہ آمد


اسلام آباد نظام عدل نیوز 
 اسلام آباد سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سینئر حکام کے وفد کی وزارت داخلہ آمد

سعودی کمانڈر بارڈر گارڈ میجر جنرل محمد بن عبداللہ الشہری کی قیادت میں وفد کی وزیر داخلہ راناثناءاللہ سے ملاقات

ملاقات میں وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو بھی موجود

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سمیت وزارت داخلہ کی دیگراعلی حکام کی بھی شرکت

ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت

سکیورٹی،غیر قانونی امیگریشن اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے کی ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت

مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق

وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی انسانی امداد دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے خادمین حرمین شریفین کو حج 2022 پر بہترین انتظامات کرنے پرمبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ نے پاکستان سے عازمین حج کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباداورسعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

پاکستان اورسعودی عرب ملکر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدداورمعاونت کی ہے۔وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ

سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی۔ شکرگزار ہیں۔ وزیر داخلہ راناثناءاللہ

حج پربہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت اور خادمین حرمین شریفین کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

پاکستان سے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
#END#

Post a Comment

0 Comments