راولپنڈی پولیس نے 04سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کردیا بچہ عدالت میں پیش
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )نجی ٹی وی چینلز پر تھانہ نصیر آباد میں 04 سالہ بچہ پر مقدمہ درج ہونے کے حوالے سے خبر کا معاملہ،
تھانہ نصیرآباد میں اپریل 2022میں مقدمہ نمبر 610/22محمد اسلام کی مدعیت میں مصطفی اور 02نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،
میڈکل رپورٹ پر مقدمہ کا کراس ورشن مصطفی کی درخواست پر قائم کیا گیا، جس میں درخواست گزار نے عبدالسلام،محمدولی اور احمد کے نام لکھوائے تھے،
جس بچے کو معززعدالت میں بغرض ضمانت پیش کیا گیا اس کا نام سعید احمد ہے، کراس ورشن ماہ جولائی میں قائم کیا گیا جس میں اب تک مذکورہ بچے کو نہ تو پولیس نے شامل تفتیش کیا اور نہ ہی پولیس کو تفتیش میں مطلوب ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے اس امر کا ذکر عدالت میں بھی بیان کیا گیا ہے،مقدمہ میں ایک فریق کا ملزم مصطفی جبکہ دوسرے فریق کا ملزم اسلام گرفتار ہو چکے ہیں،
0 Comments