وفاقی دارالحکومت میں جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ میلاد مصطفی ریلی اختتام پذیر ہوئی
اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ عظیم الشان میلادمصطفی ریلی نہایت ہی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ انقعاد پذیر، ریلی کا آغاز وفاقی دارالحکومت کے علاقے روات سے گزشتہ روز صبح 9:30بجے کیا گیا جسکی قیادت صوبائی امیر جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی اور مرکزی نائب ناظم اعلی ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کی میلاد مصطفی ریلی مقررہ وقت پر روات ،کاک پل،بھنڈر،پی ڈبلیو ڈی ،توت سٹاپ ،کورال ،کھنہ پل ،ضیاء مسجد ،کری روڈ فیض آباد کے راستے زیرو پوائنٹ سے ہوتی ہوئی کراچی کمپنی دن 12:30بجے اختتام پذیر ہوئی جہاں جماعت اہلسنت پاکستان کے علماء کرام نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا سالانہ میلاد مصطفی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کرتے ہوئے اللہ کے حضور محبتوں کے نذرانے پیش کیے اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے قائدین جن میں پیر محمد گلزار نقشبندی ،علامہ راجہ ریاضت حسین نقشبندی ،محمداسلم ضیائی ،قاضی احمد حسن ہاشمی کے علاؤہ علماء اہلسنت پیر سید اقبال حسین شاہ گیلانی ، پیر سید عادل حسین شاہ گیلانی ،قاضی ذوق محمود ،پیر سید اویس محمود شاہ ،میاں عبداللطیف قادری ،مولانا اصغر ہزاروی ،سید عبید ریحان شاہ ،سید شجاعت حسین کاظمی ،مولانا ضیاء الحسنین قادری ،محمد جاوید قادری ،حبیب رضوی ،سید حبیب گردیزی ،سید ساجد حسین شاہ گیلانی ،سید واجد شاہ گیلانی ودیگر نے شرکت کی جبکہ سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ کاظمی میں سےچوہدری محمد مسعود ،چوہدری خالد منیر ، چوہدری محمد حنیف ،چوہدری زبیر ،سید ظاہر حسین کاظمی ،چوہدری ندیم ،چوہدری منصور سائیں سلیم ودیگر شامل تھے اس موقع پر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل محبت کو چاہیے کہ وہ ربیع الاول میں محفل میلاد مصطفی و ریلیوں کا اہتمام کرتے ہوئے سرکار دوعالم سےمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ اظہار محبت کریں انکا کہنا تھا کہ اس وقت وطن عزیز میں سیلاب زدگان بھی بے یارو مددگار ہیں انکی مدد کے لیے بھی ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا، ہمیں محافل میلاد کو سادہ رکھنا چاہیے تاکہ یہی رقوم متاثرین سیلاب کی بحالی کے کام آسکے، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں میلاد مصطفی'ریلی میلاد شریف کی محافل میں سے نہایت اہم ایونٹ ہے جسکی وجہ سے اہلسنت کے حوصلے بلند ہوتے ہیں
0 Comments