نظام عدل نیوز /تھانہ سول لائن راولپنڈی کی حدود میں خود کون سپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کرنے والے نوسرباز انگلینڈ پلٹ شہری سے 2700 برٹش پاؤنڈز، سمیت قیمتی موبائل فون لے اڑے ذرائع کے مطابق گوجرخان کے رہائشی راجہ ازرم برطانیہ سے آئے بھائی راجہ اکرام کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے لے کر گھر جارہے تھےذرائع کے مطابق کچہری چوک سے تھوڑا آگے حبیب بینک پاس دو کرولا ایکس ایل آئی کار سواروں نے گاڑی کو کراس کرکے انکی گاڑی کو روک لیاذرائع کے مطابق ازرم اور اکرام دونوں کار سے اتر کر ان کے پاس گئے تو انہوں نے اپنے آپ کو سپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کیا۔اور جانچ پڑتال کرتے ہوئے شناختی کارڈ و دیگر کاغذات چیک کیےذرائع کے مطابق دونوں نوسرباز راجہ اکرام کا بیگ جس میں ایس نائن سمارٹ فون، انگلینڈ کا رہائشی کارڈ اور بیگ میں موجود 2700 پاؤنڈز لے کر فرار ہوگئےذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن راولپنڈی نے نامعلوم نوسربازوں خلاف راجہ محمد ازرم سکنائے گھکڑ کسوال گوجرخان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
0 Comments