اسلام آباد نظام عدل نیوز ارشد شریف کی ہلاکت پر پاکستان سے جانے والی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم دوحہ پہنچ گئی اطہر وحید کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم مرحوم سینئر صحافی کے کینیا پہنچنے سے لے کر ہلاکت تک تمام حقائق جانے گی۔ تحقیقاتی ٹیم فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی کا جائزہ اور کینیا پولیس حکام سے ملاقات بھی کرے گی ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کا کینیا میں قیام کا دورانیہ 2 ہفتے تک ہو سکتا ہے واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی شب کینیا میں پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، کینیا کی پولیس نے واقعہ غلطی فہمی کا نتیجہ قرار دیا
0 Comments