اسلام آباد نظام عدل نیوز / سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کردی، کہا کہ پاکستان کو 16 ارب ڈالر تو صرف تعمیر نو کیلئے درکار ہوں گے۔ تعمیر نو کیلئے پاکستان کو فوری ڈالر کی ضرورت ہوگی حالیہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کردی۔ بتایا کہ پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، انفراسٹرکچر بحالی سب سے بڑا ٹاسک ہوگا جس کیلئے چار اصول متعین کرنا ہوں گےسب سے پہلے غریب متاثرین کا خیال رکھنا ہوگا۔ شفافیت کے اُصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ تمام متعلقہ اداروں کو بحالی کے کاموں میں شامل کرنے پڑے گا اور آخر میں بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں موسمیاتی تغیرات کو بھی مدنظر رکھنا پڑے گارپورٹ کے مطابق، تعمیر نو کا تخمینہ 16.3 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے، ہاؤسنگ پر 5.6 ارب ڈالر، زراعت پر 3.7 ارب ڈالر، لائیو سٹاک پر 3.3 ارب ڈالر اور ٹرانسپورٹ پر 5.6 ارب ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔ بحالی کا 70 فیصد کام سندھ میں کرنا ہوگا جبکہ باقی کا کام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کرنا ہوگا۔
0 Comments