اسلام آباد ،تھانہ کورال پولیس کی 4ماہ کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،تھانہ کورال پولیس کی 4ماہ کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد ،تھانہ کورال پولیس کی 4ماہ کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی 

اسلام آباد(نظام عدل نیوز )تھانہ کورال پولیس نے گزشتہ 4 مہینوں میں 853 مقدمات یکسو کیےبھکاری ایکٹ کے 44, اندھے قتل ٹریس 6, ڈکیتی معہ قتل ٹریس 1,شاپ سیکیورٹی ایکٹ 38, 107/150 ایکٹ 24,107/151 ایکٹ 59, 55/109 ایکٹ 135, پراپرٹی کے مقدمات میں ریکوری 43868400 روپے، منشیات کے 26, اسلحہ کے 43 مقدمات درج ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کے حکم اور ایس ایچ او شفقت فیض کی زیر نگرانی وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال میں اسلحہ کے 43 مقدمات میں 42 عدد پسٹل، ہنڈ گرینڈ 2 عدد، خنجر 2 عدد، روند 161 عدد ، اسی طرح منشیات کے 26 مقدمات کے 28705 گرام چرس ، 1435 گرام ہیروئن ،458 گرام آئس ، 250 لیٹر شراب ،517 بوتل شراب ، اسی طرح پراپرٹی کے مقدمات میں 28 عدد موٹر سائیکل مالیت 1543000 روپے،  7 عدد گاڑیاں مالیت 19500000 روپے، موبائل فون 12 عدد مالیت 380000 روپے، طلائی زیورات مالیت 2337000 روپے،نقدی 13343400 روپے، سرقہ عام ودیگر ریکوری 6765000 روپے اندھے قتل 6 ٹریس کر کے ملزمان گرفتارکرلیے اور اسلحہ وایمونیش برآمد کر لیا۔ ڈکیتی معہ قتل ٹریس کر کے 100 فی صد ریکوری کرتے ہوئے 6 کس ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ملزمان سے موٹر سائیکل ودیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔اسی طرح اغواء کے 35 مقدمات درج ہوئے جن میں 38 بشمول خواتین مرد بچے بازیاب کر لیے گئے۔ یہ تمام تر تفصیل تھانہ کورال کی مورخہ 1/7/22 سے 26/10/22 تک کی ہے۔ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری رہے گی۔

Post a Comment

0 Comments