اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کاجرائم کے انسداد اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کاجرائم کے انسداد اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری



اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کاجرائم کے انسداد اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 15ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوںکا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیا ت فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتارکر لیے گئے،ملزمان کے قبضہ سے چرس اور اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کرلیا گیا، تھا نہ کورال پولیس نے ملزم فضل نبی کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ نیلور پولیس نے دو ملزمان افضا ل ظہیر اور علی محمد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1240گر ام آ ئس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کراچی کمپنی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث جہانزیب خان کو گرفتار کر کے 1060چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، جبکہ سبزی منڈ ی پولیس نے تین ملزمان مکمل خان ، عرفان اللہ اور عزیز اللہ کو گرفتار کرکے دو خنجر برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ شالیمار ، کوہسار ،نیلور ، بنی گا لہ ، آ بپا رہ اور پھلگر اں کی پو لیس ٹیمو ں نے سات مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں " پکار - 15 " پر فوراً اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments