اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاجر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور جر ائم کے انسداد کے لیے مو ثر کر یک ڈاؤن جاری
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران13جر ائم پیشہ عنا صر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے شراب اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 13ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے شراب اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، تھانہ پھلگراں پولیس نے ملزم محمد شعیب کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ترنول پولیس نے دو ملزمان سجاد خان اور حماد کو گرفتار کر کے دو پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، سہالہ پولیس نے غیرقانونی ایل پی جی فلنگ کر نے پر ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کرلیا، سبزی منڈی پولیس نے ملزم تنویر احمد کو گرفتارکر کے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، انڈسٹریل ایریا پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم ایرک مسیح کو گرفتار کرکے 60لیٹر شراب برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھانہ رمنا، ترنو ل، کوہسار، کورال، مارگلہ، بنی گالہ اور شالیمار پولیس ٹیموں نے 07 مجرمان گرفتار کرلیے گئے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ' پکار 15 '' پر فوراً اطلا ع دیں۔
0 Comments