اسلام آباد نظام عدل نیوز /ظاہر حسین کاظمی
کپتان کا چھکا، پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کا ’’ریفرنڈم‘‘ جیت لیا۔
قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے چھ نشستیں عمران خان کے نام ہوئیں، پیپلزپارٹی دو سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں پی ٹی آئی دو اور مسلم لیگ نون ایک میں فاتح رہی۔
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف نے تینوں حلقوں میں کلین سویپ کر لیا، غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 31 پشاور سے عمران خان نے 57 ہزار 818 ووٹ لے کر غلام احمد بلور کو شکست دی جنہوں نے 32 ہزار 252 ووٹ حاصل کئے، حاجی غلام احمد بلور کے مطابق وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتے۔
مردان میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے مولانا محمد قاسم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی کے عمران خان نے ساڑھے 8 ہزار ووٹوں کے برتری سے کامیابی حاصل کی اور 76681 ووٹ حاصل کئے، جے یو آئی کے مولانا قاسم نے 68181 ووٹ حاصل کئے۔
چارسدہ میں این اے 24 سے عمران خان نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اے این پی کے ایمل ولی کو 10 ہزار 233 ووٹوں سے شکست دی، اس نشت پر پی ٹی آئی 2018 میں اسفندیار ولی کو شکست دے چکی ہے۔ اے این پی اور جے یو آئی کی شکست کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دونون جماعتوں نے ایک دوسرے کو ووٹ نہیں دیا اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکن بھی پولنگ سٹیشنوں میں نظر نہیں آئے۔
فیصل آباد کے انتہائی اہم حلقے این اے 108 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی کو چاروں شانے چت کر دیا۔
عمران خان نے 99 ہزار 841 ووٹ حاصل کیے جبکہ عابد شیر علی نے 75 ہزار 266 ووٹ حاصل کیے۔
ننکانہ کے حلقہ این اے 118 کے ضمنی انتخاب میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میدان مار لیا، عمران خان نے 90 ہزار 180 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب علی خان نے 78 ہزار 24 ووٹ حاصل کیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی کی نشست سے بھی کامیاب رہے۔ این اے 239 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہوگئے، عمران خان 50 ہزار 14 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔ ایم کیو ایم کے نیئر رضا 18 ہزار 116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 157 ملتان سے پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ سات ہزار تین سو ستائیس ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی 82 ہزار 141 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
کراچی کے حلقے این اے 237 ملیر کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 22 ہزار 493 ووٹ لیے۔
0 Comments