اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ڈکیتوں اور موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری،
تھانہ نون اور گولڑہ پولیس ٹیموں کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کارروائیاں، موٹر سائیکل چوری اورشہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو گینگز کے تین ارکان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے تین مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او نون کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر وئے کا ر لا تے ہوئے ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث گینگ کے اہم رکن کوگرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت کے سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر لا کھو ں روپے ما لیت کے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، موٹر سائیکل فریم اور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علا قوں میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے، جبکہ ایس ایچ او گولڑہ کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے شہریو ں سے گن پو ائنٹ پر نقدی، مو بائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث د و رکنی شیرو ڈکیت گینگ کوگرفتا ر کر لیا، ملزمان کی شناخت شمریز علی عرف ڈھیڈااور عجب علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عدد پسٹل 30 بور اور ایک گن معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹیموں کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے شاباش دی اور تما م زونل افسران کو مزید ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کر یک ڈاؤن کو مزید تیز اورموثر بنایا جائے اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکریں اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنائیں۔
0 Comments