گرفتا رنہ ہوتا تو ایک ایک کرکے سارے خاندان کو ختم کر دیتا، ماسٹر مائنڈ کا انکشاف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

گرفتا رنہ ہوتا تو ایک ایک کرکے سارے خاندان کو ختم کر دیتا، ماسٹر مائنڈ کا انکشاف

پیرودھائی پولیس کی موثر اور اہم تفتیش

11 سال میں 04 سگے بھائیوں کو  راستے سے ہٹانے والے 03 ملزمان گرفتار، 

پیرودھائی پولیس نے پورے خاندان کو ختم کر کے جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ 

ملزمان میں وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ جاویداکرم، عمران اور عامر شامل ہیں، 

ماسٹر مائنڈ جاوید اور اسکی فیملی گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے مقتولین کے کرایہ دار تھے، 

ماسٹرمائنڈ جاوید نے اپنی شاطرانہ چالوں سے خاندان کے افراد کو اپنے مذموم منصوبے کا پتہ نہ لگنے دیا۔ 

ملزمان نے 02 ماہ میں پیرودھائی کے علاقے میں 02 سگے بھائیوں کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا، 

18 جولائی کو ساجد جبکہ 27 ستمبر کواس کے ماجدکوقتل کیا گیا،جو ساجد کے قتل کے مقدمے کا مدعی تھا

پیرودہائی پولیس ماجد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی کڑیاں جوڑتے جوڑتے ماسٹر مائنڈ تک پہنچی، 

اندوہناک داستان کے ماسٹر مائنڈ نے گرفتاری کے بعد ہولناک انکشافات کیے، 

ماسٹر مائنڈجاوید نے سال 2020 میں مقتول کے بڑے بھائی ملک ارشدکو اسلام آباد میں قتل کروا کر واقعہ کو حادثہ کارنگ دیا تھا، 

ماسٹر مائنڈجاوید نے مقتول کے ایک اور بھائی ملک واجد کو بھی نشہ کی لت میں مبتلاکر کے غائب کروا دیا،

ماسٹر مائنڈ جاوید نے 2011 میں پیرودہائی کے علاقہ میں 17سالہ لڑکے کو اغواء کرکے قتل بھی کیا تھا، جس پر اسے معزز عدالت سے 03مرتبہ سزائے موت سنائی گئی،

جاوید مقتول کے والد سے جائیداد کا جھگڑا جس پر اس نے بیٹے کو اغواء کرکے تاوان بھی وصول کیاتھا،

ملزم نے انکشاف کیا کہ ایک ہی خاندان کے پوری نسل کو راستے سے ہٹانے کے پیچھے کروڑوں کی جائیدا د کا لالچ تھا،

 گرفتا رنہ ہوتا تو ایک ایک کرکے سارے خاندان کو ختم کر دیتا، ماسٹر مائنڈ کا انکشاف 

ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے،

اندوہناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،

Post a Comment

0 Comments