برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں غیر روایتی مرحلہ آن پہنچا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں غیر روایتی مرحلہ آن پہنچا



 نظام عدل نیوز /برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں غیر روایتی مرحلہ آن پہنچا۔ بھارتی نژاد رشی سونک آج برطانیہ کے وزیراعظم بنیں گے۔ اس کے بعد وہ بکنگھم پیلس جائیں گے۔ بادشاہ چارلس سے ملاقات کرنے کے بعد 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
برطانیہ کے معاشی و سیاسی بحران پر قابو پانے کیلئے نئی امیدوں اور سوچ کے ساتھ بھارتی نژاد رشی سونک آج وزارت عظمی کا منصب سنبھالیں گے۔ وہ پچھلے7 ہفتوں میں برطانیہ کے بننے والے تیسرے وزیراعظم ہونگےسبکدوش ہونے والی وزیرعظم لز ٹرس آج کابینہ کے آخری اجلاس کی صدارت کریں گی جس کے بعد وہ اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر بادشاہ چارلس کو پیش کریں گی۔ اس کے بعد رشی سونک اپنی پہلی تقریر ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر کریں گے۔
کنررویٹو ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے منتخب ہونے کے بعد رشی سونک نے خبردار کیا کہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے ۔۔رشی سونک نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں لیبر پارٹی، سکاٹش نیشنل پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی کی جانب سے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبے کے باوجود اس کا کوئی امکان نہیں۔رشی سوناک کو 40 سال کی بدترین مہنگائی اور کنزرویٹو پارٹی کے اتحاد جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔۔بھارتی نژاد رشی سونک کے وزیراعظم بننے کو ایک غیر روایتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments