اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا پولیس لائن ہیڈکوارٹر کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا پولیس لائن ہیڈکوارٹر کا دورہ


اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /وزیر داخلہ نے لائن آف ڈیوٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وجوانوں میں پولیس میڈلز کے احکامات تقسیم کئے، 14 افسران و جوانوں کو قائد اعظم پولیس میڈلز اور 14کوپاکستان پولیس میڈلز کے احکامات سے نوازاگیا،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کوحکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ شجاعت دیا گیاہے،وفاقی وزیر داخلہ نے تمام افسران و جوانوں کو مبارک باد دی اور عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی تلقین کی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے پولیس لائن ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور سینئر افسران انکا استقبال کیا، وفاقی وزیر داخلہ نے لائن آف ڈیوٹی میںبہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وجوانوں میں پولیس میڈلز کے احکامات تقسیم کئے، پولیس افسران وجوانوںکے نام اسلامی جمہوریہ پاکستان کی75 ویں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے ان ایوارڈز کے لئے نامزد کئے گئے تھے،جن میں سے14 افسران و اہلکاروں کو قائد اعظم پولیس میڈلز اور 14   کوپاکستان پولیس میڈلز کے احکامات سے نوازاگیاہے،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کوحکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ شجاعت دیا گیاہے،وفاقی وزیر داخلہ نے تمام افسران وجوانوںکو مبارک باد دی اورعوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی تلقین کی،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پولیس افسران و جوانوں کو عرصہ دراز سے یہ میڈلز نہیں مل رہے تھے، افسران وجوانوں کو ان میڈل سے نوازنے کا مقصد انکا مورال بلند کرنا ہے،پولیس افسران و جوان کسی بھی وقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کرتے،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں کی جانے والی ریفارمز کے بارے میں بریفنگ دی گئی کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تمام تھانہ جات میں تفتیش کو بہتر خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کو مزید بہتراوراور تفتیش کے عمل کو موثربنانے کیلئے تھانہ کی سطح پر تنظیم نو کی گئی ہے،جس میں تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ دو افسران انچار ج آ پر یشنز اور ایڈمنسٹر یشن آ فیسر تعینا ت کیئے جائیں گے، انچار ج آ پر یشنز جو کہ لا ءاینڈ آ رڈر کیمو نٹی پو لیسنگ اور انسد ادی کا رروائیاں کے فرائض سرانجا م دے گا ، ایڈ منسٹر یشن آ فیسر تھا نہ جا ت میں ہیو من ریسورسیز اور ویلفیر ڈیو ٹی کے فرائض سر ا نجا م دیں گے ، جبکہ تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز مقدما ت کی تفتیش کے ذمہ دار ہوں گے اور تھانہ جات کی سطح پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیںگے،جس پولیس اور عوام کے درمیان کمیو نٹی پولیسنگ کو فروغ مل سکے۔

Post a Comment

0 Comments