اسلام آباد ،تجاوزات مافیا سمیت اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹ نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئیں
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد عرفان نواز میمن نے ضلعی مجسٹریٹ /اسسٹنٹ کمشنرز کو اشیاء خوردونوش کے منہ مانگے دام وصول کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں مذید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ میاں انیل سعید نے ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنے ایریا میں موجود مارکیٹس کا وزٹ کیا اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سری چوک اور گردونواح میں پھلوں/سبزیوں کی دکانوں، جنرل سٹورز، مرغی و بیف شاپس کے علاؤہ ڈیری ،نان شاپس میں پرائز چیک کی اور پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال کا معائنہ کیا دوران وزٹ مین روڈ پر زائد قیمت اور عارضی تجاوزات اور ڈی سی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 02 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد کو خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئیں
0 Comments