کوٹلی ستیاں ،سماجی رہنما محمد سوار ستی راڈو کوٹلی ستیاں کے صدر منتخب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ،سماجی رہنما محمد سوار ستی راڈو کوٹلی ستیاں کے صدر منتخب



کوٹلی ستیاں (نمائندہ نظام عدل ) سماجی رہنما محمد سوار ستی راڈو کوٹلی ستیاں کے صدر منتخب، مری کی معروف سماجی تنظیم راڈو "رورل ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن" کے صدر عبدالرحیم عباسی نے مجلس عاملہ کی مشاورت سے کوٹلی ستیاں کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت محمد سوار ستی کو تحصیل کوٹلی ستیاں راڈو کا صدر اور مرکزی ایگزیکٹو باڈی راڈو کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے، اس ضمن میں تنظیم کی طرف تمام سرکاری و نجی دفاتر کو اعلامیہ کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے، سوار ستی ریٹائرمنٹ سے قبل وفاق کے مختلف محکمہ جات میں اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے بعد اب اپنے آبائی علاقے کوٹلی ستیاں میں سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے راڈو کے مرکزی صدر عبدالرحیم عباسی اور تنظیم کے دیگر کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تحصیل مری کی طرز پہ کوٹلی ستیاں میں بھی راڈو کی تنظیم سازی کرتے ہوئے صحت، ایجوکیشن، زراعت، باغبانی اور دیگر ڈیویلپمنٹ کے امور پر بھر پور توجہ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پہ سب سے پہلے کوٹلی ستیاں میں مری کی طرز پہ انجمن بہبود مریضاں قائم کی جائے گی جو عوام کے ہیلتھ کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پہ حل کرے گی، کوٹلی ستیاں کے سماجی حلقوں نے سوار ستی کی بحیثیت صدر راڈو کوٹلی ستیاں تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے سوار ستی کوٹلی ستیاں کے مسائل حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments